لیجنڈری اداکار عشرت عباس انتقال کرگئے

پاکستان ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار عشرت عباس حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے گورنمنٹ کالج فقیر آباد، پشاور میں ادا کی گئی جس میں ساتھی فنکاروں، مداحوں اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عشرت عباس کو ان کے سنہری دور میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ایک مقبول اور ہمہ جہت اداکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ وہ متعدد ڈرامہ سیریلز اور اسٹیج پرفارمنسز میں اپنی منفرد اداکاری اور قدرتی اندازِ مکالمہ کے باعث نمایاں رہے۔
پشاور میں پیدا ہونے والے عشرت عباس نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور بعدازاں ٹی وی اسکرین پر اپنی شناخت بنائی۔ انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا اور ثقافتی پروگراموں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
ان کے انتقال پر ساتھی اداکاروں اور شائقین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفریحی صنعت کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION
















